i بین اقوامی

اسرائیل نے امریکا سے جنگ بند کرانے کی اپیل کی، برطانوی نشریاتی ادارہتازترین

June 24, 2025

برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے خطرہ بڑھتا محسوس کرتے ہوئے امریکا سے جنگ بندی کرانے کی درخواست کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد خطے میں تنا خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پرقطری وزیرِاعظم سے رابطہ کیا اورایران ک، جنگ بندی پر رضامند کرنے کی درخواست کی۔قطری قیادت نے اہم سفارتی کردارادا کرتے ہوئے ایرانی حکام سے بات چیت کی اورچند گھنٹوں کے اندرتہران نے امریکی تجویز پر جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کوایران کے ممکنہ جوابی حملے کا شدید اندیشہ تھا، جس کے باعث اس نے واشنگٹن سے فوری مداخلت کی درخواست کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی