i بین اقوامی

اسرائیل نے اتحادی ملکوں کے 2ریاستی حل کا مطالبہ مسترد کر دیاتازترین

February 22, 2024

اسرائیل کی جانب سے اتحادی ملکوں کے 2ریاستی حل کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا گیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا،قرارداد پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99ارکان نے حمایت میں اور 9نے مخالفت میں ووٹ دیا، قرارداد میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بین الاقوامی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی