اسرائیلی فوج کے غزہ میں اسپتال کے قریب حملے میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ یمن پر اسرائیل کے حملے میں 6 سے زائد افراد شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی اسپتال کے قریب اندھا دھند بمباری سے 5 میڈیکل اسٹاف سمیت 50 افراد شہید ہوگئے۔غزہ سٹی میں اسرائیل نے گزشتہ رات ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوئے۔ادھر شدید سردی میں دربدر فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور ان کے پاس سردی سے بچنے کے لیے ضروری سامان دستیاب نہیں جب کہ کھانے پینے کی اشیا اور دواں کی بھی شدید قلت ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں جرمن سفیر نے سردی کے باعث معصوم بچوں کی اموات پر کہا کہ اگر یہ واقعہ ہمیں نہیں ہلاسکا تو ہم نہ تو بیت لحم میں ہونے والی (حضرت عیسی کی پیدائش )کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی حنوکا(یہودی تہوار) کو سمجھتے ہیں۔جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں کی ہائپوتھرمیا سیاموات فوری جنگ بندی کے مطالبے کے لییکافی ہونی چاہیے۔دوسری جانب یمن پر اسرائیل کے حملے میں 6 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جاری حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی