اسرائیل کے آرمی چیف نے غزہ میں حملے کے دوران امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے آرمی چیف ہرزی حالوی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فضائی حملے کے دوران 7امدادی کارکنوں کی ہلاکت ایک سنگین غلطی تھی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، رات کے وقت غلط شناخت کی وجہ سے حملہ ہوا، ہمیں عالمی مرکزی کچن کے اراکین کو غیر ارادی طور پر پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی