i بین اقوامی

اسرائیلی انتظامیہ نے یوم کپور کے موقع پر مسجد حرم ابراہیم کو مسلمانوںکیلئے بند کردیاتازترین

October 05, 2022

اسرائیلی انتظامیہ نے یہودیوں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے یوم کپور کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں واقع مسجد حرم ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حرم ابراہیمی مسجد کے ڈائریکٹر غسان یر-رسیبی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے کل ظہر کی نماز کے بعد اس بہانے سے مسجد کو بند کر دیا ہے کہ یہودی یہاں پر عبادت کریں گے ۔ریسیبی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے یہودیوں کے لیے مقدس مانے جانے والے "یوم کپور" کی وجہ سے آج شام تک مسلمانوں کے مسجد میں داخل ہونے اور اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت فائونڈیشن نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ستمبر کے دوران حرم ابراہیمی مسجد میں 57 مرتبہ اذان دینے سے روکا ہے۔گزشتہ روز جنونی یہودی آباد کاروں نے حرم ابراہیمی مسجد میں ایک اسٹیج بنایا تھااور کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا۔یہودی آباد کاروں کی مسجد میں آلات کے ساتھ گانے اور رقص کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلنے پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی