جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فضائی حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی، یہ پچھلے 4ماہ میں سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں سب سے خطرناک حملہ تھا،لبنان کے اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ایک گائوں اور شہر نبطیہ کو نشانہ بنایا، حزب اللہ کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیا گیا ہے،نبطیہ میں ہونے والے حملے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7لوگ جاں بحق ہوگئے،سرکاری میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے والا لڑکا ملبے کے اندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ گائوں پر ہونے والے حملے میں دو بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں،لبنانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز تمام حکومتی ادارے، اسکول، جامعات اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے احتجاجا بند رہیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی