i بین اقوامی

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہتازترین

April 10, 2025

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا،جبکہ حوثی فوج نے امریکی ڈرون کو الجوف ضلع میں مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ان کا ایک طیارہ لبنان کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔آئی ڈی ایف کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں البتہ سکیورٹی کے مسائل یا معلومات کے لیک ہونے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔دوسری جانب حوثی فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون کو الجوف ضلع میں مار گرایا۔انہوں نے کہا کہ یہ 10 روز کے دوران مار گرائے جانے والا تیسرا اور جنگ کے آغازسے اب تک 18واں ڈرون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی