i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کا الشفا ہسپتال سے انخلا، وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی، درجنوں لاشیں برآمدتازترین

April 01, 2024

غزہ میں حماس کے زیرِانتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس جگہ پر ایک بڑے آپریشن کے آغاز کے چند دن بعد محصور علاقے کے مرکزی ہسپتال الشفا کے کمپلیکس سے ٹینک اور گاڑیاں واپس بلا لی ہیں۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر کو کمپلیکس سے درجنوں لاشیں ملی ہیں، جہاں سے جہاں اے ایف پی کے ایک صحافی اور عینی شاہدین نے ٹینکوں اور گاڑیوں کو باہر نکلتے دیکھا۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کسی انخلا کی تصدیق نہیں کی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کمپلیکس کے آس پاس کے علاقے پر درجنوں ہوائی حملے ہوئے اور گولے گرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی