i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کا رفح ، خان یونس پرفضائی حملہ، مزید 137فلسطینی شہیدتازترین

February 14, 2024

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خونریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 137فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کیے، خان یونس میں ہسپتال کے احاطے میں شہریوں پر براہ راست گولیاں برسادی گئیں،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7اکتوبر کے بعد سے اب تک 30ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 67ہزار سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی