اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں مغازی کیمپ اور رفح میں رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے مزید 18 فلسطینی شہید کردیے ۔ اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ میں پلے گرانڈ میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ اسرائیلی جیٹ نے رفح میں بھی گھر کو نشانہ بنایا جہاں 4 بچوں سمیت سات فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پانڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی