غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی طیاروں نے خان یونس پر بمباری کر کے 65فلسطینیوں کی جان لے لی،غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بارود برسایا گیا، یرموک مارکیٹ میں بھی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 25ہزار 300ہوگئی جبکہ 63ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے،ادھر صیہونی فورسز کی جانب سے ہیبرون، جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپے مار کر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 22لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے،دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں حماس کو 60روزہ جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حماس تمام 130یرغمال اسرائیلیوں کو رہا کرے،حماس نے بھی غزہ میں مکمل جنگ بندی اور تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی