اسرائیلی فورسز کی غزہ میں تازہ جارحانہ کارروائیاں،مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پرقبضے کا ناپاک منصوبہ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی،رات بھرکئی علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے۔چوبیس گھنٹوں میں 81 فلسطینی شہید ہوگئے،امداد کے منتظر 30 افراد بھی شہدا میں شامل ہیں۔دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے خلاف مزید گہرائی تک حملے کیے جائیں گے۔ادھرجانب اقوام متحدہ نے نئی اسرائیلی بستیوں کی مخالفت کرتے ہو ئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی