i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری، سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دیتازترین

August 27, 2025

غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحدوں کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں کو گشت کرتے دیکھا گیا۔غزہ میں نئے فوجی آپریشن کیلئے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہیجس میں غزہ میں نئے فوجی آپریشن کاگرین سگنل دیا جائیگا۔دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم یہودی مخالف بیانیے کو ہتھیار بنانے سے گریز کرے۔فرانسیسی صدر میکرون نے نیتن یاہو پر واضح کردیا کہ فرانس میں یہودی برادری کیخلاف شدت پسندی کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا، نیتن یاہو اسرائیل اور فرانس کے درمیان تنازع کو ہوا نہ دیں۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو خط میں پیغام دیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں دبائو کا سامنا ہے اس لئے فرانس کے داخلی معاملے میں دخل اندازی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی