i بین اقوامی

اسرائیلی فوج نے ایرانی راکٹ لانچر پر حملے کی ویڈیو جاری کردیتازترین

June 18, 2025

اسرائیلی فوج نے ایرانی راکٹ لانچر پر حملے کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں اسرائیلی ڈرونز کو ایرانی راکٹ لانچرز کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق اسرائیل نے ایران کی جوہری، بیلسٹک اورکمانڈ صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جب کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کی جانب سے ایرانی لاکٹ لانچر پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے آغاز سے اب تک 70 ایرانی فضائی دفاعی بیٹریوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایران بھر میں متعدد میزائل لانچرز اور ریڈار سسٹمز پر بھی حملے کیے ہیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔اسرائیلی فضائیہ اصفہان میں بیلسٹک میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنا رہی ہے، اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان ایفی ڈفرین نے منگل کی شام تصدیق کی کہ موجودہ حملے کی لہر میں 12 مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر حملے کے آغاز سے اب تک اصفہان سمیت 3 اہم ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ادھر ایران میں، سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام تہران کے گنجان آباد علاقوں میں تازہ اسرائیلی حملوں سے نمٹنے میں مصروف ہے۔آئی ڈی ایف نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اصفہان میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرہ اور لانچنگ کے 3 اہم مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم سی این این نے اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔آئی ڈی ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے حملوں کی بدولت ایرانی حکومت کی افواج کو وسطی ایران کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، اب وہ اصفہان کے علاقے سے حملے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم ان کے پیچھے موجود ہیں۔ترجمان اسرائیل ڈیفنس فورس کے مطابق گزشتہ دنوں میں ہمارے لڑاکا طیاروں نے مختلف مقامات پر حملے کیے جن کا مقصد ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔ ان حملوں نے تہران اور ایران کے دیگر اندرونی اہداف تک راستہ ہموار کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی