اسرائیلی فوج نے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے ، مشقوں میں تمام ڈائریکٹوریٹس، آپریشن ڈویژنز، جنرل سٹاف اور ونگز شریک ہوں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سرپرائز مشقوں کا مقصد شمال میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط کرنا تھا۔ 7اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے شام میں حملوں میں شدت آ گئی ہے، اسرائیل شاذ و نادر ہی ان حملوں کے نفاذ کی تصدیق کرتا ہے لیکن وہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے تہران کی کوششوں کا مقابلہ کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی