i بین اقوامی

اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے ، حزب اللہ کے جنگجو سمیت 3 افراد جاں بحقتازترین

February 24, 2024

اسرائیل کی فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے جنگجو سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حزب اللہ گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک جنگجو اور طبی عملے کے دو کارکن مارے گئے ہیں، محمد حسن تراف کا تعلق بلیدہ قصبے سے تھا جبکہ پیرامیڈیکس محمد اسماعیل اور حسین خلیل بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد اسرائیلی بمباری میں مارے گئے جس میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ ایک شہری دفاع کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد کے قریب بلیدہ قصبے میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوں کو ایک فوجی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا، مانیٹرنگ کے بعد لڑاکا طیاروں کو الرٹ کیا اور عمارت پر حملہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی