i بین اقوامی

اسرائیلی فورسزکا نصیرات پر فضائی حملہ، چھ فلسطینی شہیدتازترین

April 08, 2024

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کرنے سے باز نہیں آیا،نصیرات پر فضائی حملہ کرکے چھ مظلوم فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت 185ویں روز بھی جاری ہے، عرب میڈیا نیدعوی کیا ہیکہ مصر، قطر اور امریکاکی ثالثی میں مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی،معاہدے کے مرکزی نکات پرتمام فریقین کا اتفاق ہوا،حماس اور قطری ثالثی وفد قاہرہ سے روانہ ہوگیا، معاہدے کے حتمی نکات پر دو دن میں دوبارہ بات ہوگی۔ اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے رفح میں زمینی آپریشن کی تیاری کے لیے فوجیں غزہ سے روانہ ہوئیں ہیں،مغربی کنارے میں اسرائیلی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مسجد اقصی میں گھس کر نمازیوں پرتشدد کرکے دو کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبیالسلطانیہ پرفضائی حملے میں تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئی،فلسطینی ناول نگار ولید دقع اسرائیلی جیل میں انتقال کرگئے،ولید دقع کینسر کے عارضیمیں مبتلا تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی