غزہ کے علاقے رفح پرصیہونی فوج کے فضائی اور سمندری حملے تھم نہ سکے ، حملوں میں مزید 67فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں گھروں اور مساجد کو بھی نشانہ بنایا ، تل الحوا اور ریمال سے 100شہید فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ، اسرائیلی فوج کی 7اکتوبر 2023سے جاری بمباری کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 28ہزار 340تک جا پہنچی ہے جبکہ 67ہزار 984زخمی ہو چکے ہیں ،ادھر ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں وقفہ کیلئے اسرائیل پر دبا ئوڈال رہے ہیں، اسرائیل سے کہا ہے غزہ میں انسانی امداد میں تیزی لائے،جان کربی نے کہاکہ جنگ میں وقفہ کیلئے کچھ پیشرفت ہوئی لیکن ابھی بہت کام باقی ہے ، امریکا کے پاس معلومات نہیں کہ حماس نے قیدیوں کو کہاں رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی