اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان میں مزید تین شہری جان کی بازی ہار گئے،لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ جنوبی لبنان کے ایک گائوں حولہ میں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں میاں بیوی اپنے بیٹے سمیت نشانہ بن گئے ، یہ حملہ منگل کے روز کیا گیا ہے،اسرائیلی حملہ لبنان کے اندر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں حسن حسین، اس کی اہلیہ رویدا مصطفی اور ان کا پچیس سالہ بیٹا علی حسین جاں بحق ہو گئے ہیں۔حولہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ملبہ کو اٹھایا جا رہا ہے اور نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی