i بین اقوامی

اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمانتازترین

September 11, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔مجلس شوری کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت قطر کے ہر اقدام میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینی زمین ہے اور کوئی بھی طاقت فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں کرسکتی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی وژن 2030 پر تیزی سے گامزن ہیں، وژن 2030 سے سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت کی ترقی اور خوش حالی کے لیے پالیسیوں کو مرتب کیا جا رہا ہے، فیصلہ سازی کے ذریعے دنیا کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی