اسرائیلی میڈیا نے ایران کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اسرائیلی گھر کی ویڈیو جاری کردی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایک گھر کو کھنڈر بنے دیکھا جاسکتا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی حکام کی اجازت سے ویڈیو جاری کی جس میں اسرائیلی خاتون کے رونے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی