i بین اقوامی

اسرائیلی وزیر گانٹز نے اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیاتازترین

April 04, 2024

اسرائیل کی دفاعی کابینہ کے رکن اور پورٹ فولیو کے بغیر وزیر بینی گانٹز نے ستمبر میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کو غزہ میں جنگ کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک دبا کا سامنا ہے۔بینی گانٹز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں جنگ کو شروع ہوئے ایک سال مکمل ہونے سے قبل ستمبر میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ پر اتفاق کرلینا چاہیے۔ ایسی تاریخ طے کرنے سے ہمیں فوجی کوششوں کو جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیل کے شہریوں کو یہ اشارہ دیں کہ ہم اپنے اوپر ان کے اعتماد کی تجدید کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی