اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن کے اعلان سے دستبردارہونے سے انکار کردیا ، نیتن یاہو نے رفح کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دیدی ۔ اس فیصلے پرامریکی صدر جوبائیڈن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو پہلے رفح کے دس لاکھ بے گھر افرادکے لیے مناسب بندوبست کریں، بے گھر فلسطینیوں کے لیے حفاظتی اقدامات کے بغیر حملہ نہ کیا جائے۔ مشیربرائے امریکی قومی سلامتی جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں خبردار کیا کہ رفح پرچڑھائی کی صورت میں اسرائیل کے لیے جنگ سے منسوب امداد پر کٹ لگ سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی