i بین اقوامی

اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید حماس رہنمائوں کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکتتازترین

January 04, 2024

اسرائیل کے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈز کے شیخ صالح العاروری سمیت 3رہنمائوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،عرب میڈیا کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی ڈرون حملے سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈز کے رہنمائوں شیخ صالح العاروری، عزام العقرا اور محمد الرئیس کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ بیروت کی طارق الجدیدہ امام علی مسجد میں ادا کی گئی جس میں حماس اور القسام بریگیڈز کے مجاہدین سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی