یوکرین کا ہزاروں ٹن مٹروں سے لدا ہوامال بردار بحری جہاز پیرکے روزآبنائے باسفورس میں خراب ہوگیا جس کی وجہ سے استنبول میں اس تنگ آبی گذرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوکررہ گئی،پالا کے پرچم بردار ایم کے کے-1مال بردارجہازپر یوکرین کے 13ہزار ٹن مٹر لدے ہوئے ہیں،ترکی کی ثالثی میں روس اوریوکرین کے درمیان اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ معاہدے کے تحت یہ مال برداربحری جہازجنگ زدہ ملک سے روانہ کیا گیا تھا،استنبول کے گورنرکیمطابق استنبول کے ایشیائی حصے میں آبنائے باسفورس میں جہازساحل پرآگیا تھا جس کی وجہ سے دنیا کی مصروف ترین آبی گذرگاہوں میں سے ایک کی دونوں سمتوں میں جہازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چند گھنٹے کے بعد ترک ٹگ بوٹس کی مدد سے بحری ٹریفک کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی