ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کی شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صہیونی دشمن کو سخت سزا دینے کا اعادہ کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکائونٹس سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سزا جاری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، ایک بڑا جرم کیا ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی