i بین اقوامی

بائیڈن کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، اسرائیلی ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگوتازترین

March 01, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے مذاکرات کو مزید مشکل بنا دیں گے،جنگ بندی پیر کو ہوتی نظر نہیں آرہی لیکن مذاکرات کیلئے پر امید ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔وائٹ ہاوس نے کہا کہ امریکا کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، مسلسل جانوں کا ضیاع انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں شہریوں پر گولیاں چلانے کا واقعہ سنگین ہے اس تازہ واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو تسلیم کرتے ہیں، جبکہ عارضی جنگ بندی سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی