i بین اقوامی

بائیڈن نے حماس پر دباو ڈالنے کیلئے مصر اور قطری رہنماوں کو خط لکھ دیاتازترین

April 06, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر حماس پر دبا بڑھانے کے لیے مصر اور قطری رہنماں کو خط لکھ دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے مصری اور قطری رہنماوں سے حماس کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر راضی کرنے میں مدد کی درخواست کرنے کے لیے خط بھیج دیا۔ امریکا، مصر اور قطر غزہ میں عارضی جنگ بندی اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کئی ہفتوں سے خفیہ مزاکرات کررہی ہے۔ وائٹ ہاوس نے اس سے قبل کہا تھا کہ مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں قاہرہ میں ہوں گے، لیکن بیان میں امریکی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مذاکرات میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز ، موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا، قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل بھی شریک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی