غزہ میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں گلاسگو میں احتجاج کیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین اور غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں احتجاج کیا گیا جس دوران مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا،لندن میں بافٹا فلم ایوارڈز میں بھی اسرائیلی جارحیت پر احتجاج دیکھنے میں آیا جس دوران مظاہرین نے غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا،بافٹا فلم ایوارڈز کے دوران ہدایت کار کین لوچ نے ساتھیوں کے ساتھ بینر اٹھا کر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی