i بین اقوامی

بھارت، باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیاتازترین

September 17, 2025

بھارت میں ایک شخص اپنے باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے دس منٹ بعد انتقال کرگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں بطور مینیجر کام کرنے والے کے وی آیئر نے بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا جس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے وی آئیر نامی شخص نے 13 ستمبر کو پوسٹ شیئر کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے لکھا کہ آج صبح 8 بجکر 37 منٹ پر معمول کے مطابق کام پر جانے والا تھا کہ شنکر کا پیغام موصول ہوا کہ میں آج بیمار ہوں اس لیے کام پر نہیں آسکتا۔کے وی آیئر کے مطابق شنکر کی چھٹی کی درخواست پر میں نے اسے چھٹی دے کر آرام کا مشورہ دیا اور تقریبا 11 بجے کے قریب مجھے شنکر کے نمبر سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ اس کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے یقین نہیں آیا تو میں نے اپنے ایک اور ساتھی سے اس کی تصدیق کی تو مجھے پتہ چلا کہ صبح چھٹی کا میسج کرنے کے ٹھیک 10 منٹ یعنی 8 بجکر 47 منٹ پر شنکر کو دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب اس کا انتقال ہوگیا۔سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی