i بین اقوامی

بھارت: جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر ظالم باپ کا 8 ماہ کے معصوم پر تشدد، ویڈیو وائرلتازترین

July 25, 2025

بھارت میں ایک ظالم باپ نے جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر نومولود کو تشدد کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے گاں رام پور سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دیکھنے والوں کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔اس ویڈیو میں سنجو نامی شخص اپنے 8 ماہ کو بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ٹانگوں سے الٹا پکڑ کر گائوں کی گلیوں میں گھوم رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنجو نے ایسا اپنی بیوی سمن اور سسرال والوں پر جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ سنجو کی شادی سمن سے 2023 میں ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی کے درمیان جہیز کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔پولیس کے مطابق بیوی نے شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سنجو اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اس نے 2 لاکھ روپے کیش اور ایک نئی گاڑی کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق سنجو کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی