بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو نئی دلی کے گنگارام اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔کانگریس پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔واضح رہے کہ سونیا گاندھی رواں ماہ دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔سونیا گاندھی، جو سابق کانگریس صدر بھی رہ چکی ہیں، نے دسمبر میں78 ویں سالگرہ منائی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی