امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا نے کہا ہے کہ بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میںکہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ پاک بھارت تنازع آگے کیا رخ اختیار کریگا لیکن بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے، بھارت میں 21 ائیرپورٹس کم سے کم ہفتے تک بند کردئیے گئے ہیں جب کہ بھارت کے کئی شمالی اور مغربی شہروں میں جمعرات کو بجلی بند رہی۔امریکی اخبار کا کہناہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب کے علاقے گرداس پور میں جمعرات کو مکمل بلیک آئوٹ رہا اور راجستھان میں سرحدی علاقوں کے اسکول بند رہے۔دوسری جانب ماہرین کے حوالے سے امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ہے، بعض لوگ سڑکوں پر جشن منارہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملے کے سبب انتقامی کارروائی کی جائے،امریکی حکام نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف ایف 16استعمال نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی