i بین اقوامی

بھارت میں بارشوں سے تباہی ، ریاست ہما چل پردیش آفت زدہ قرار، 320 سے زائد افراد جاں بحقتازترین

September 03, 2025

بھارت کی شمالی ریاستوں میں مون سون بارشوں کے باعث تباہی، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب، ہماچل پردیش، دہلی، اترپردیش اور اتراکھنڈ بارشوں سے متاثر شدید متاثر ہیں، بھارتی ریاست پنجاب کے 12 اضلاع میں سینکڑوں مکانات اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔بھارتی ریاست پنجاب میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، فصلیں زیر آب آ چکی ہیں، دریائے راوی، ستلج اور بیاس میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ریاست ہماچل پردیش کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، ہماچل پردیش میں مختلف حادثات کے باعث 320 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، دہلی میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بڑھ گئی ہے۔دہلی میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، اسکولز اور دفاتر بھی بند کر دئیے گئے، چندی گڑھ میں سکھنا جھیل کے فلڈ گیٹ کھول دیئے گئے، ریاست ہریانہ اور گروگرام شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے بھارت میں آئندہ 7 روز تک مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی