i بین اقوامی

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 سیاح ہلاکتازترین

May 08, 2025

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتر کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے۔ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلی اترا کھنڈ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی