i بین اقوامی

بھارت میں خوفناک کتے کو بچے پر چھوڑنے کے بعد مالک ہنستا رہا، ویڈیو وائرلتازترین

July 22, 2025

بھارتی شہر ممبئی میں خوفناک کتے کو بچے پر چھوڑنے کے بعد مالک کے ہنسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص نے امریکی نسل کے پٹ بل کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا جس نے بچے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا، اس دوران کتے کا مالک مسلسل ہنستا رہا اور بچے کی کوئی مدد نہیں کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا بچہ خوف کے مارے رکشے میں دبکا ہوا ہے جب کہ پٹ بل اس کے قریب بیٹھا ہے اور مالک سامنے کی سیٹ پر بیٹھا تماشہ دیکھ رہا ہے۔چند لمحے بعد کتا اچانک بچے پر جھپٹ پڑتا ہے اور کئی بار کاٹتا ہے جس کے بعد بچہ بمشکل رکشے سے باہر نکل کر جان بچاتا ہے، کتا اس کے کپڑے نوچتا ہوا پیچھے بھاگتا ہے لیکن مالک تماشائی بنا رہتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا ہے کہ اس نے مدد کی فریاد کی لیکن کوئی آگے نہیں آیا، سب صرف ویڈیو بناتے رہے۔ پولیس نے حمزہ کے والد کی شکایت پر کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔بچے کے والد نے بتایا کہ سہیل نے پارک کیے گئے رکشے میں کھیلتے بچے پر جان بوجھ کر کتا چھوڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی