بھارتی شہر حیدر آباد میں مفت حلیم کھانے کیلئے عوام کا جم غفیر ہوٹل پر امڈ آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں ایک ہوٹل نے رمضان کی آمد پر مفت حلیم دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہوٹل پر پہنچ گئی۔ ہوٹل پر عوام کا جم غفیر دیکھ کرسڑک بلاک کردی گئی جب کہ حلیم حاصل کرنے کیلیے لوگوں میں کھینچا تانی اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی جس کے بعد حالات کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی