i بین اقوامی

بھارت میں صحافت کی آزادی مودی سرکار کے لیے خطرے کی گھنٹیتازترین

March 30, 2024

بھارت میں آزادی صحافت مودی سرکار کے اقتدار کی موت بن گئی۔عام انتخابات کے قریب آتے ہی بھارتی میڈیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ بھارت میں میڈیا پرپابندیوں کے حوالے سے رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد نام نہاد آزاد بھارتی میڈیا کا انتخابات کے قریب آتے ہی پول کھل گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب بھارتی میڈیا مکمل طورپرمودی اور بی جے پی کے زیر اثر آ چکا ہے۔اپریل دوہزارچوبیس میں بھارت میں انتخابات متوقع ہیں جس میں میڈیا کا کردار نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔ مودی کے زیر تسلط بھارتی میڈیا کی توجہ ملک کے اہم معاملات کی بجائے فرقہ وارانہ مسائل، پاکستان میں مداخلت، اپوزیشن سے ٹکرا اوردوسرے غیر ضروری معاملات پر مرکوز ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی میڈیا اب گودی میڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی