بھارت میں جہالت کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں بے رحم ماں نے بیٹی کو زندہ دفن کر دیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26سالہ خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے، خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے،شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ہفتے کو جب میں مزدوری کرکے گھر واپس آیا تو بیٹی موجود نہیں تھی، مجھے فورا بیوی پر شک ہوا اور پولیس کو اطلاع کی،تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے تفتیش شروع کی تو اس نے بتایا کہ میں نے بیٹی کو جنگل میں دفن کردیا،بچی کو دفن کرنے کا سن کر پولیس فورا جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچی کو زمین سے نکالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی حیران کن طور پر زندہ تھی جسے فورا اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 2 روز بعد اس کا انتقال ہوگیا،شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی کا ماننا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کالے جادو کی وجہ سے ہوئی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی