i بین اقوامی

بھارت ، پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنے والے شخص کے کپڑوں کو لگ گئیتازترین

April 17, 2024

بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنے والے شخص کے کپڑوں کو لگ گئی ،بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔اکثر شادیوں یا تہواروں میں لوگ پٹاخیں پھاڑتے ہیں لیکن کچھ منچلے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ان پٹاخوں سے کرتب دکھاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران بھی ہوا جہاں ایک شخص لوگوں کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کررہا تھا جو اسے کافی مہنگا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ شادی کی تقریب میں کچھ افراد ڈانس کررہے تھے جس میں ایک شخص نے جلتے ہوئے پٹاخوں سے بھرا ڈبہ اپنے سر پر رکھ لیا اور ڈانس کرنے لگا۔ پٹاخوں کی وجہ سے آگ اس شخص کے کپڑوں پر لگ گئی جس سے وہ بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے اس وقت نشہ کیا ہوا تھا اور اس نے نشے کی حالت میں ہی ڈانس کررہا تھا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پرصارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی