i بین اقوامی

بھارت، ہسپتال میں علاج کیلئے آئی مریضہ سے وارڈ بوائے کی زیادتیتازترین

February 28, 2024

بھارت کے ایک ہسپتال میں علاج کرانے کیلئے آنے والی مریضہ کو وارڈ بوائے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں واقع نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل 24سالہ مریضہ کو چراغ یادو نامی ملزم نے صبح 4بجے کے قریب مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے مدد کیلئے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن لگا دیا۔متاثرہ خاتون کو جب ہوش آیا تو اس نے اپنے شوہر اور گھر والوں کو فون کر کے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے آگاہ کیا۔ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے بستر پر جاتے اور پردہ ڈھانپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی