بھارت میں بپھرے بیلوں کے ساتھ بھاگنے کے کھیل میں 2افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو تامل ناڈو کے ضلع شیوا گنگا میں بپھرے بیلوں کے ساتھ بھاگنے والے کھیل جلی کٹو کے دوران 11سالہ بچہ اور 35سالہ شخص ہلاک جبکہ 70افراد زخمی ہوگئے،کھیل کے دوران بیل تماشائیوں کے ہجوم میں گھس گئے جس پر تماشائی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے اور کئی افراد پیروں تلے بھی کچلے گئے، زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،بیلوں کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کھیل میں شامل نہیں تھے بلکہ تماشائیوں کے ہجوم کا حصہ تھے جن کو بیلوں کے چڑھ دوڑنے سے جان لیوا زخم آئے،بیلوں کے ساتھ بھاگنے اور انکو قابو کرنے کا یہ متنازع کھیل جلی کٹو تامل ناڈو میں پونگل تہوار کے دوران کھیلا جاتا ہے جس پر جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں پابندی کا مطالبہ کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی