i بین اقوامی

بھارتی انجینئیرز کا ایک اور احمقانہ کارنامہ، ریل کیلئے Z شکل کا پل بنا ڈالاتازترین

July 10, 2025

بھارتی انجینئیرز کی دونمبری نے نئی بحث کو جنم دے دیا، پہلے 90 ڈگری کا پل ان کا کارنامہ سامنے لایا، پھر سانپ جیسے ساخت اور غلط جگہوں پر نصب ڈیوائیڈرز والا بھارتی پل سامنے آیا۔ اب ریل کیلئے Z شکل کا بھارتی پل منظر عام پر آیا ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈور میں زیر تعمیر ایک نیا ریلویز اوور برج (ROB) نئے تنازعات کا باعث بن گیا ہے۔ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولو گرانڈ کے قریب زیر تعمیر یہ زیڈ شکل کا پل عوام کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ برج جس کا مقصد لکشمی بائی نگر کو پولو گرانڈ سے بھاگیرات پورہ اور ایم آر 4 کے ذریعے جوڑنا ہے، میں لکشمی بائی نگر سے جانے والی ذراعے پر ایک 90 ڈگری کا زاویہ ہے، اور دوسرا تیز موڑ ایم آر 4 کی جانب ہے۔ مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور صنعتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ موڑ اس برج کے چلنے کے بعد حادثات کا سبب بے گا۔انڈور کے ایک ٹرک ڈرائیور نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مکمل طور پر لوڈ شدہ گاڑیوں کو ان تیز موڑوں سے گزارنا انتہائی مشکل اور خطرناک ثابت ہوگا۔ اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے، حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

انڈور کے رکن پارلیمنٹ شیکر لالوانی، جنہوں نے جون میں حکومت کے اجلاس کے دوران پل کے نقشے کا جائزہ لیا تھا، انہوں نے ریاستی پبلک ورکس وزیر کو ایک خط لکھا جس میں برج کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔رپورٹ کے مطابق شیکر لالوانی کا کہنا تھا کہ میں نے افسران سے کہا ہے کہ اس خطرناک موڑ کو درست کریں تاکہ ممکنہ حادثات اور ٹریفک کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔تنقید میں اضافہ ہونے کے بعد، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ڈیزائن کا دوبارہ جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر گرمیٹ کور بھاٹیا نے کہا کہ ہم میڈیا میں اٹھائے گئے خدشات کے بعد ڈیزائن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اسے تبدیل کریں گے۔یہ معاملہ اب سیاسی سطح پر بھی گرما گیا ہے۔ کانگریس کے رہنما سجن سنگھ ورما نے بھی ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے وزیر کو نیند آ رہی ہوگی یا پھر پبلک ورکس کے وزیر اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انڈور کے انجینئر بھوپال کے گڑبڑ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے ایک نہیں، بلکہ دو 90 ڈگری کے موڑ شامل کر کے نیا کارنامہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی