i بین اقوامی

بھارتی بندرگاہوں کے مزدوروں کا فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے جہازوں کا بائیکاٹتازترین

February 20, 2024

بھارت میں پورٹ ورکرز یونین نے اسرائیل فوجی سازوسامان لے کر جانے والے جہازوں کو سنبھالنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا نے کہا کہ وہ اسرائیل یا کسی بھی دوسرے ملک سے فلسطین جانے والے ہتھیاروں سے لیس کنٹینر سے سامان اتاریں گے نہ اس پر لوڈ کریں گے۔ واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا ملک کی 11 بڑی بندرگاہوں پر 3ہزار 500 سے زیادہ ورکرز کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے۔ فیڈریشن نے اپنے ممبران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اب کسی ایسے بحری جہاز کو نہ سنبھالیں جو فوجی سازوسامان لے کر فلسطین یا اسرائیل جا رہا ہو۔ فیڈریشن نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 473 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی