بھارت نے ایک بار پھر شارٹ رینج بیلسٹک میزائل پرالے کا تجربہ کیا، میزائل 200 سے 500 کلو میٹر تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت نے مزید جنگی تیاریاں شروع کردیں، دو دن میں دو بار شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ دیولپمنٹ آرگنائزیشن نے دو دن میں دو بار شارٹ رینج بیلسٹک میزائل پرالے کا تجربہ کیا۔رپورٹ کے مطابق 200 سے 500 کلومیٹر رینج والے میزائل کو اڑیسہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام آئی لینڈ میں ٹیسٹ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی