ضبھارتی وفود مختلف ممالک کے دورے کرنے پر اپنے ہی شہریوں کی تنقید کی زد میں آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق بھارت کے وفود مختلف ممالک کے دورے پر ہیں جس پر بھارتی شہریوں نے ان پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے، چاروں میں سے کوئی ایک حملہ آور بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی موقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انجوائے کر رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں اور پارٹی کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی