i بین اقوامی

بھارتی پارلیمنٹ کے سب سے معمر رکن شفیق الرحمان برق94 برس کی عمر میں انتقال کر گئےتازترین

February 27, 2024

بھارتی پارلیمنٹ کے سب سے معمر رکن شفیق الرحمان برق 94برس کی عمر میں انتقال کر گئے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق طویل علالت کے بعد 94سال کی عمر میں انتقال کرگئے، پارلیمنٹ کے سب سے معمر رکن نے مراد آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی آخری سانس لی،سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور کئی بار پارلیمنٹ کا ممبر بننے والے شفیق الرحمن برق کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سوگوار خاندان کے افراد کو اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت ملے، دلی خراج عقیدت۔شفیق الرحمان برق چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور 2019میں پانچویں بار سنبھل سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی