i بین اقوامی

بھارتی صحافی نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بھاری نقصان کی تصدیق کردیتازترین

May 07, 2025

بی جے پی کے حامی بھارتی کشمیری صحافی ادیتا راج کول نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بڑے جانی نقصان کی بالواسطہ تصدیق کردی۔بھارتی میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کارروائی شروع ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد ادتیا راج کول نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا پانپور، اکھنور، رام بن، ہمارے بہادروں کیلئے دعائیں۔واضح رہے کہ یہ تینوں مقبوضہ جموں کے علاقے ہیں۔ادتیا کول کی ٹوئیٹ کے جواب میں بھارتی اپنے فوجیوں کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین عام شہریوں کے پاکستانی حملے میں مارے جانے کا دعوی کیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ پاکستان کی فوجی کارروائی میں تین سویلین کشمیری مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل سی این این نے سرینگر کے قریب دھماکہ سنے جانے کی خبر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی