بھارتی صحافی دنیش ووہرا نیسبرامینن سوامی کے الزامات پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کو بھائی چوٹ پے چوٹ لگتی جارہی ہے اور سرکا ر چپ ہے،مودی کی ایک کمزور نس مجھے لگتا ہے چین کے ہاتھ میں بھی ہے،دراصل مودی جی نے جب مکھ منتری (وزیراعلی)تھے 10،9چکر چین کے کاٹے تھے ،اس کے بارے میں بی جے پی رہنما سبرامینن سوامی بہت کچھ بول رہے ہیں،الزام لگا رہے ہیں بھارت کے وزیراعظم پر کہ وہ وہاں کچھ کرنے جاتے تھے،وہ چائنا میں ہر سال کچھ کرنے جاتے تھے،کیا کرنے جاتے تھے میں اب وہ الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہتا،یہ میں نہیں کہہ رہاسبرامینن سوامی کہہ رہے ہیں۔بقول دنیش ووہرا، سبرامینن سوامی کہتے ہیں کہ مودی جو کرنے جاتے تھے اس کے سارے ویڈیوز چین کے پاس ہیں،تو چین بھی بھارت کو بلیک میل کررہا ہے،ادھر سے چین بھارت کو بلیک میل کررہا ہے، ادھر سے امریکابھارت کو بلیک میل کررہا ہے لگ تو ایسے ہی رہا ہے ناں،بھارتی صحافی نے کہاکہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ انڈیا کا وزیراعظم بھی بلیک میل ہو سکتا ہے،اگر یہ سچ ہے تو یہ بھارت کے وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہئے،تاکہ عزت دارآدمی آ کے اس دیش کی کمان کو سنبھالے،اس پردان منتری کے پاپ کرموں کا خمیازہ اس دیش کے 140کروڑ لوگوں کو نہ بھگتنا پڑے،دنیش ووہرا نے کہاکہ سیدھی صاف بات ہے،ہمیں نہیں پتہ کہ دال میں کالا ہے یا نہیں ہے،ہمیں نہیں پتہ کہ پدان منتری کی ویڈیو ہے یا نہیں،سوامی کہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی