i بین اقوامی

بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی، پاکستان، بھارت، بنگلادیش کی صورتحال تشویشناک قرارتازترین

February 02, 2024

بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کی صورتحال کو مسلسل تشویشناک قرار دیدیا گیا ،بدترین مسلح تنازعات کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 14، بھارت کا 15اور بنگلادیش کو 17واں درجہ دیتے ہوئے تینوں ملکوں میں حالات کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے،آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پراجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی)کی تازہ رپورٹ میں بھارت کی درجہ بندی ایک پوائنٹ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی پانچ پانچ پوائنٹ خراب ہوئی ہے،رپورٹ میں افغانستان میں بھی صورت حال کو پریشان کن بتایا گیا ہے تاہم درجہ بندی میں اس کا نمبر 25واں ہے اور اس کی پوزیشن 12درجے بہتر ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ہر 6میں سے ایک شخص کسی نہ کسی پرتشدد علاقے میں رہتا ہے، 2022کے مقابلے میں 2023یں تنازعات میں 12فیصد اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق ریکارڈ کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرتشدد واقعات کا شکار سرفہرست 50ملکوں کو ملایا جائے تو یہ دنیا کے 97فیصد تنازعات بنتے ہیں،اس فہرست میں پہلے 10ملکوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے جن میں میانمار، شام اور فلسطین جیسے ممالک شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی